کاشت کاروں کے لیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کسان فصل اپنی تحصیل کے ویئر ہاؤس میں رکھوا کر اس کی رسید حاصل کرے گا، ذرائع


حسیب حنیف May 28, 2021
کسان فصل اپنی تحصیل کے ویئر ہاؤس میں رکھوا کر اس کی رسید حاصل کرے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کاشت کاروں کیلیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کاشت کاروں کے لیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم (Warehouse finance receipt) متعارف کرائی جائے گی،کسان فصل اپنی تحصیل کے ویئر ہاؤس میں رکھوا کر اس کی رسید حاصل کرے گا اور اس رسید کے بدلے بینک سے قرض حاصل کر سکے گا۔

اس اسکیم کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر تمام تحصیلوں جہاں ویئر ہاؤس کی سہولت موجود نہیں وہاں بھی ویئر ہاؤس بنائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں