خیبرپختونخوا میں سرکاری یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص

محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری

محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری

صوبے کی اعلی تعلیمی درسگاہوں میں اقلیتوں کے لئے داخلہ لینا آسان ہو گیا۔


گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے داخلے کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنیکے منظوری دے دی۔ محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

محکمہ اعلی تعلیم کے مراسلہ میں تمام وائس چانسلرز کو ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گورنر کی ہدایت کے مطابق 15روز کے اندر کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔ تاہم انجنئیرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ عملدرآمد نہیں ہوگا۔
Load Next Story