کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اصل اہمیت عوام کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے ترجمان حكومت بلوچستان

عوام اپنی طرز زندگی ميں كورونا ايس او پيز كو اپنانا شروع كريں تاكہ ہم اس كے عادی ہو سكيں، ترجمان

عوام ميں كورونا كے حوالے سے مكمل آگہی كے لئے ہم سب كو كورونا ويكسين لگوانے كے ليے لوگوں كو راغب كرنا ہو گا، ترجمان فوٹوفائل

ترجمان حكومت بلوچستان لياقت شاہوانی نے كہا ہے كہ كورونا وائرس كے پھيلاؤ كو روكنے ميں حكومتی اقدامات كے ساتھ ساتھ اصل اہميت عوام كا احتياطی تدابير اختياركرنا ہے۔

لياقت شاہوانی نے کہا ہميں اللہ كا شكر ادا كرنا چاہيے كہ پاكستان ميں كورونا كے پھيلاؤ كی شرح ميں آہستہ آہستہ كمی واقع ہو رہی ہے۔ عوام ميں كورونا كے حوالے سے مكمل آگہی ہے اس كے لئے ہم سب كو كورونا ويكسين لگوانے كے ليے لوگوں كو راغب كرنا ہو گا۔


انہوں نے كہا كہ صوبے ميں كورونا ويكسين حكومتی قائم كردہ مراكز ميں وافر مقدار ميں موجود ہے، ہميں چاہيے كہ ہم خود بھی ويكسين لگوائیں اور اس كے ليے اپنے خاندان كے افراد دوست احباب اور رشتہ داروں كو بھی راغب كريں كہ وہ بھی ويكسين لگوائیں جو كورونا كے لئے نہايت ہی ضروری ہے۔

ماہرين صحت و عالمی ادارے كی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے كہ كورونا كا خاتمہ جلد ممكن نہيں اور اس كا دورانيہ طويل ہو سكتاہے اس ليے اس كے ليے تمام احتياطی تدابير اور اقدامات پہلے سے ہی مكمل كيے جانے چاہيئں۔

انہوں نے كہا كہ ويكسين لگوانے كے كوئی منفی اثرات ابھی تک سننے ميں نہيں آئے اس ليے ايک بار پھر عوام سے اپيل كی جاتی ہے كہ وہ اپنے اپنے اضلاع ميں قائم مراكز صحت ميں جاكر كورونا سے بچاؤ كی ويكسين لازمی كرائيں۔ انہوں نے عوام سے اپيل كی كہ وہ اپنی طرز زندگی ميں كورونا ايس او پيز كو اپنانا شروع كريں تاكہ ہم اس كے عادی ہو سكيں۔
Load Next Story