سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی، عدالت

حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔


لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، ان کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے سعد رضوی کی نظر بندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی اور رپورٹس کے مطابق تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، لہذا ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہو گی اور روزمرہ کی زندگی خلل پیدا کیا جائے گا، جبکہ تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن خراب رہا ہے۔
Load Next Story