امیتابھ بچن نے ممبئی میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ خرید لیا

صرف بگ بی نے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی نے بھی اسی پراجیکٹ میں اپارٹمنٹ خریدا ہے


ویب ڈیسک May 28, 2021
امیاتبھ بچن کی خریدی گئی پراپرٹی میں 6 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ممبئی میں کروڑوں روپے کا مہنگاترین اپارٹمنٹ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے ممبئی میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 31 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اٹلانٹس کے ٹائر2 بلڈر، کرسٹل گروپ کا پراجیکٹ ہے اس جائیداد کی فی مربع فٹ قیمت تقریباً 60 ہزار روپے ہے۔

بگ بی نے مہاراشٹرا حکومت کی 31 مارچ 2021 تک 2 فیصد چھوٹ لینے والے اسٹیمپ ڈیوٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں62 لاکھ روپے اداکیے ہیں۔ یہ اپارٹمنٹ 27 اور 28 ویں فلور پر ہے اور اس پراپرٹی میں 6 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

صرف بگ بی نے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی اور فلمساز آنند لال رائے نے بھی اسی پراجیکٹ میں اپارٹمنٹ خریدے ہیں جن قیمتیں بالترتیب 16 کروڑ اور 25 کروڑ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مہاراشٹرا حکومت نے رہائشی املاک کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے عارضی طور پر ہاؤسنگ یونٹس پر اسٹیمپ ڈیوٹی (ٹیکس) 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیاتھا۔ یکم جنوری 2021 سے 31 مارچ 2021 تک اسٹیمپ ڈیوٹی 3 فیصد تھی۔ متعدد معروف شخصیات نےشہر میں لگژری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کے لیے اس چھوٹ کا فائدہ اٹھایا۔ اداکارا رجن کپور اور سوناکشی سنہا نے بھی باندرہ کے علاقے میں اسکائے ولاز خریدا تھا جس کی مالیت 20 کروڑ سے زائد تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔