وزیراعلیٰ محمود خان کا ڈی آئی خان میں بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس

واقعہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے تاہم ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


ویب ڈیسک May 28, 2021
ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے تاہم ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔