اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

رواں مالی سال اوسط مہنگائی 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 28, 2021
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم رواں مالی سال اوسط مہنگائی 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور وسط مدت میں مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ بجلی کی نرخ میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی شرح آئندہ مہینوں میں بند رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ مہنگائی کا دارومدار غذائی اور توانائی کی قیمتوں، اجرتوں پر مذاکرات اور بھر سمیت معاشی بحالی پر ہوگا، غذائی اشیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کے اثرات ابھی ظاہر ہونا باقی ہیں، پھلوں، سبزیوں ڈیری مصنوعات مرغی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ نے گندم کی قیمت میں کمی کا اثر زائل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں