کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات
شہر میں کل موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، کل بھی موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (ہفتہ) صبح وشام کے وقت موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے جب کہ شہر میں بارش کا کوئی فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29.9ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،شام کے وقت فضاوں میں بادل بنے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مطلع گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر میں جنوب مغربی اورمغربی دوسمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔