رندیپ ہودا بھارتی سیاستدان کو مذاق کا نشانہ بنانے پر عالمی اعزاز سے محروم

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ’’رندیپ ہودا کو گرفتار کرو‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


ویب ڈیسک May 28, 2021
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ’’رندیپ ہودا کو گرفتار کرو‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

KARACHI: اداکار رندیپ ہودا بھارتی سیاستدان کو مذاق کا نشانہ بنانے پر عالمی اعزاز سے محروم ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم 'رادھے' میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار رندیپ ہودا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ متعدد بھارتی سیاستدانوں کو مذاق کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم اس ویڈیو نے اداکار کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو میں رندیپ ہودا نے بھارت کی خاتون سیاستدان اور بھارتی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی شخصیت پر بھی مذاق کیا جس پر اداکار کے خلاف ٹوئٹر پر ایک مہم شروع ہوگئی ہے۔ صارفین کی جانب سے ''رندیپ ہودا کو گرفتار کرو'' کا ٹرینڈ شروع کردیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہوگیا۔

دوسری جانب رندیپ ہودا کی اس ویڈیو کے بعد اقوام متحدہ نے اداکار سے سفیر کا عہدہ بھی واپس لے لیا۔ اقوام متحدہ نے رندیپ ہودا کو گزشتہ سال فروری میں نقل مکانی کرنے والے جانوروں کے تحفظ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں