مسلسل کمی کے بعد روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ہوئی ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
مسلسل کمی کے بعد روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔


رواں مالی سال ترسیلات زر کی ریکارڈ 29ارب ڈالر کی سطح تک پہنچنے اور ڈالر کے بھنانے کا عمل بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدر اتاچڑھاؤ کے بعد 40 پیسے کی کمی سے 154.43روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 154.80روپے پر بند ہوئی۔
Load Next Story