نیب کراچی کا اجلاس مختلف شکایات پر ریفرنسز اور تحقیقات کی منظوری

منظور شدہ مقدمات میں قومی خزانے کو دو ارب 48 کروڑ 60 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا


Staff Reporter May 28, 2021
منظور شدہ مقدمات میں قومی خزانے کو دو ارب 48 کروڑ 60 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا (فوٹو : فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نیب کراچی کے مطابق ریجنل بورڈ نے 2x ریفرنسز دائر کرنے، 3x انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ ان تمام منظور شدہ مقدمات میں دو ارب 48 کروڑ 60 لاکھ روپے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اجلاس میں محمد علی وسان، سابقہ ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ یہ مقدمہ ضلع ٹھٹھہ میں 2011-2012ء کے دوران محکمہ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ہے۔

شرکا نے محکمہ صحت کے افسران اور عہدے دارں، حکومت سندھ پروکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران، پروگرام مینجر ہیپا ٹائٹس سے بچاؤاور کنٹرول پروگرام اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی بھی منظوری دی۔

یہ مقدمہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں خورد برد سے متعلق ہے۔ ملزمان نے ادویات کی جعلی فراہمی، زائد نرخوں پر ادویا ت کی خریداری، ضرورت سے کم شیلف لائف ادویات کی خریداری اور تقسیم کاروں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی نہ کرتے ہوئے پیسے بنائے اور خزانے کو نقصان پہنچایا۔

اسی طرح چیئرمین نیب کی طرف سے علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کے خوف سے سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے، اسد عمر

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس حیدرآباد کے افسران اور عہدے داروں کے خلاف، جعلی پروسیسنگ سسٹم کے تحت جعلی پنشن اور جعلی بلوں کے ذریعے حکومتی کے خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کیا گیا۔ مجرمان نے اس میں دو ارب سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

خالد حسین سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کیا گیا۔ ملزم خالد حسین سولنگی اپنی آپ کو بطور چیئر مین نیب، ڈی جی نیب کراچی اور سکھر کی حیثیت سے متعارف کرواتا اوراس نے بڑے پیمانے پر سادہ لوگوں کو دھوکا دیا اور ان سے پیسے بٹورے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں