پاکستان اور روس میں گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔فوٹو : فائل

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے میں اہم پیش رفت، دونوں ممالک نے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔


پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پرپیش رفت تیز ہوگی،معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی۔

وزارت توانائی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرائے گی، معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔
Load Next Story