گرفتاری کی قیاس آرائیوں پر ترین گروپ کا اظہار تشویش
کسی سازش کے نتیجہ میں جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا، سینئر ارکان
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے ان کی گرفتاری کی قیاس آرائیوں پراظہار تشویش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سازشی عناصر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرانے کیلیے اثر ورسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔وہ حکومتی حلقوں میں تجویز دے رہے ہیں کہ اگر انھیں گرفتار کر لیا جائے تو نہ صرف ساکھ بہتراور احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہوگا بلکہ مہنگائی سمیت دیگرمسائل سے توجہ ہٹائی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف جہانگیر ترین کو وزیراعظم کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پراعتماد ہے، انھوں نے رعایت نہیں مانگی، ان کا مطالبہ ہے تحقیقات شفاف ہونی چاہیے۔
اس ضمن میں ترین گروپ کے سینئر ارکان کی ملاقات آج متوقع ہے،ان کا موقف ہے جہانگیر ترین تمام مقدموں کا سامنا کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجہ میں انہیں گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا۔