اوگرا نے ایل پی جی باؤزرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا

مستقبل میں صرف لائسنس یافتہ باؤزرز کو ہی ایل پی جی کی ترسیل کی اجازت ہو گی، عمران غزنوی ترجمان اوگرا


Staff Reporter May 29, 2021
مستقبل میں صرف لائسنس یافتہ باؤزرز کو ہی ایل پی جی کی ترسیل کی اجازت ہو گی، عمران غزنوی ترجمان اوگرا۔ فوٹو : فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل پی جی باؤزرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی ترسیل کیلیے بڑی تعداد میں لائسنس جاری کیے ہیں لہٰذا اب مستقبل میں صرف لائسنس یافتہ باؤزرز کو ہی ایل پی جی کی ترسیل کی اجازت ہو گی۔

انھوں نے کہاکہ ایل پی جی فروخت کنند گان کو بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کا خیال کریں۔ اوگرا عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے پْرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اوگرا ایل پی جی کی ترسیل میں حفاظت کے عالمی معیارات پرعمل درآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا طلب گار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں