رینجرز اور پولیس نے شہر میں کارروائیوں کے دوران114ملزمان پکڑ لیے
جوہر چورنگی اور کشمیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ میں 19 ملزمان گرفتارکیے، اسلحہ ، گولیاں اور منشیات برآمد
رینجرز سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 19 ملزمان جبکہ کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولیاں اور منشیات برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گلشن اقبال بلاک 13-D ، گلستان جوہر بلاک 19 ،کلری ، بغدادی ، چاکیواڑہ ، عثمان آباد ، گلشن غازی ، باوانی چالی، ابراہیم حیدری ، بھٹائی آباد ، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ جوہر چورنگی اور کشمیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 19 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
جبکہ ڈائریکٹر پریس سندھ پولیس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 91 چھاپوں اور 6 پولیس مقابلے میں 95 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، رینجرز اور پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے ہتھیار ، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی ہے ۔