ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

جب تک ہماری مخالفت جاری رہے گی ہم میڈیا ہاؤسز پر حملے کرتے رہیں گے، احسان اللہ احسان


January 18, 2014
جب تک ہماری مخالفت جاری رہے گی ہم میڈیا ہاؤسز پر حملے کرتے رہیں گے، احسان اللہ احسان فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے رکن احسان اللہ احسان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی میڈیا ہاؤسز کو تنبیہہ کی تھی کہ وہ ہماری مخالفت بند کردیں لیکن جب تک مخالفت جاری رہے گی ہم ان پر حملے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی غریب یا معصوم شخص کو مارنا نہیں چاہتے لیکن ہم نے حملہ اس لئے کیا کیونکہ وہ ہمارے مخالفت کرنے والے گروپ سے منسلک تھے اور ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں