شاہ لطیف ٹاؤن میں زمین کے تنازعے پرفائرنگ سے1 شخص جاں بحق 4 افراد زخمی
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں مخالف گروپ کے 4 افراد زخمی ہوئے، پولیس
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں زمین کے تنازعے پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے گلشن کریم سوسائٹی عثمان کانٹا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 50 سالہ عذیر کے نام سے ہوئی،جب کہ زخمی ہونے والے 4 افراد حاجی نذیر، محمد شیر، عمران اور نذیر سومرو کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا عذیر زمین کے تنازعے کے حل کے لیے مذکورہ مقام پر گیا تھا جہاں مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس میں عذیر جاں بحق ہوگیا، جب کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کا تعلق مخالف گروپ سے ہے۔
پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جب کہ زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔