فلم رادھے پر منفی تجزیہ میکا سنگھ کا ناقد کمال خان کے خلاف گانا بنانے کا اعلان

کمال آر خان کو کرارا جواب دینے کی ضرورت ہے، گلوکار میکا سنگھ


ویب ڈیسک May 29, 2021
کمال آر خان کو کرارا جواب دینے کی ضرورت ہے، گلوکار میکا سنگھ (فوٹو: فائل)

بھارتی اداکار سلمان خان اور کمال آر خان کے مابین کشیدگی پہلے ہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور ایسے وقت میں گلوکار میکا سنگھ سلمان خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے فلمی ناقد کمال آر خان المعروف ''کے آر کے'' کے خلاف گیت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میکا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کمال خان کے خلاف گانا گائیں گے۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان مخالف گانا بنانے کا فیصلہ سلمان خان کی فلم رادھے پر ان کی جانب سے منفی تجزیہ کرنے پر کیا ہے۔


بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ میرا گیت کمال آر خان کو رادھے فلم کا منفی ریویو دینے پر کرارا جواب ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا، کمال خان کی دھمکی

 

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو پہلے ہی کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دینا چاہیے تھا، کے آر کے سستی شہرت حاصل کرنے کےلیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے ذاتی حملے کیے اور خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا، یہ غلط ہے، کے آر کے جیسے چاہیں اور جو چاہیں کہہ دیتے ہیں اور پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خاموش رہتی ہے، انہیں جواب دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کمال آر خان کی جانب سے فلم پر منفی تجزیہ کرنے پر سلمان خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے تب سے اداکار اور ناقد کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔