پانی کا بحران ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں بڑی کمی کردی

72 گھنٹوں میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، ارسا


ویب ڈیسک May 29, 2021
72 گھنٹوں میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہترہونے کا امکان ہے، ارسا۔ فوٹو: فائل

LONDON: ملک میں پانی کا بحران جاری ہے جس کے سبب ارسا نے پنجاب اور سندھ کو فراہم کردہ پانی میں بڑی کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارسا ذرائع نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت صوبہ سندھ کے لیے پانی کا شیئر 1 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے مگر پانی ذخائر میں شدید کمی کے باعث ارسا نے پانی کی تقسیم میں اسی تناسب سے کٹوتی کی ہے۔ ارسا اتھارٹی نے سندھ کے پانی میں 32 فیصد کمی کرتے ہوئے 74ہزار کیوسک پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکردو اور شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو روز میں گلیشئرز پگھلنے سے پانی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس کے بعد صوبوں کی کٹوتی پر نظر ثانی کی جائے گی، 72 گھنٹوں میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہترہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح ارسا نے پنجاب کے ایک لاکھ 18 ہزار کیوسک پانی کے شیئرز میں بھی خاطر خواہ کمی کردی اب اسے 83 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 72 ہزارکیوسک ہے، ڈیموں سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 68 ہزارکیوسک ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 63 ہزاراوراخراج 60 ہزارکیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 32 ہزارکیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |