اسد طور کے معاملے میں بعض لوگ حساس اداروں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں وزیر داخلہ

تشدد کی اہم فوٹیج مل گئی ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک May 29, 2021
آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ہدایت کردی (فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں کچھ لوگ حساس اداروں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج میری آئی جی اسلام آبادسے بات ہوئی ہے اور ایف آئی اے کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ دونوں ادارے مل کر صحافی اسد طور کے ملزمان کو قانون کے شکنجے لائیں۔

وزیر داخلہ نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ آج رات ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت جارہا ہوں، 2010ء اور 2011ء سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجرا کا معاہدہ ہوگا، کوشش ہوگی مزدوروں کے لیے بھی کوئی معاہدہ کرسکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔