خاتون اول نے شیخ ابوالحسن شازلی ای لائبریری کاافتتاح کردیا

15  کروڑ ای تھیسز، 13 کروڑ ای کتب و عالمی جرنلز تک رسائی، بشریٰ عمران کو بریفنگ


Numainda Express May 30, 2021
جی سی یو، ایل سی ڈبلیو یونیورسٹی، جامعہ نعیمیہ اور اوقاف ریسرچ سینٹرز سے ایم او یو سائن۔

وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ عمران نے قذافی اسٹیڈیم میں شیخ ابوالحسن شازلی ای لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

خاتون اول کو ای لائبریری کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، ریسرچ سینٹر اور ای لائبریری میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔

تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس فواد ہاشم، سیکریٹری اوقاف و دیگرنے شرکت کی، بتایا گیا کہ سینٹر میں 15 کروڑ ای تھسیس،3 ہزارکتابوں اور13 کروڑ ای کتابوں سمیت عالمی جرنلز تک رسائی ہو گی۔

ابتدائی طورپرجی سی یونیورسٹی ، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، جامعہ نعیمیہ لاہور، اوقاف ریسرچ سنٹرز کیساتھ ایم او یو سائن کیے گئے، دوسرے مرحلے میں جی سی یونیورسٹی میں شیخ ابوالحسن شازلی سینٹر فار ریسرچ بنایا جائے گا جبکہ ریسرچ سینٹر کو دارالامان ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، پنجاب کی جیلوں، خصوصی بچوں ،خواتین جیلوں سے بھی منسلک کیا جائے گا، ممبرشپ مفت ہوگی۔

ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں جے سٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائیگا۔ خاتون اول کے وِژن کے مطابق دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں