بھارتی اور پاکستانی عوام امن کارشتہ چاہتے ہیں ہنس راج ہنس

بھارتی گلوکار آج لاہورآئیں گے اور اپنی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرینگے


Showbiz Reporter January 18, 2014
لاہور سے مجھے بہت عقیدت ہے اور اب وہاں ہی میری تاجپوشی کی جائے گی ۔فوٹو:فائل

KARACHI: بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارہنس راج ہنس کی آج لاہور میں تاج پوشی کی جائے گی۔

وہ آج واہگہ بارڈرکے راستے لاہور پہنچیں گے اوراپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔ تقریب کا انعقاد لاہور کے مقامی ہال میں کیا گیا ہے جہاں پرہنس راج ہنس کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے ہنس راج ہنس نے '' نمائندہ ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کوبہترکرنے اوردوستی کی فضاء کو فروغ دینے کے اعتراف میں مجھے اس اعزاز سے نوازا جارہاہے۔

 photo 4_zps0f1735ed.jpg

لاہور سے مجھے بہت عقیدت ہے اور اب وہاں ہی میری تاجپوشی کی جائے گی جس کے لیے میں لاہورآرہا ہوں۔ یہ زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہوگااورمجھے امید ہے کہ اس سے پاک، بھارت تعلقات مزید بہترہونگے اوردوستی کا رشتہ پروان چڑھے گا۔ موجودہ حالات میں اس کی اشدضرورت بھی ہے اوردونوں ملکوں کے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں کہ جنگ کی بجائے امن ، دوستی کا رشتہ مضبوط کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں