گلوکارہ مہناز بیگم کی پہلی برسی کل منائی جائے گی

1958کوپیدا ہوئیں،موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ کجن بیگم سے حاصل کی


Showbiz Reporter January 18, 2014
ریڈیو،ٹی وی اور فلموں کے لیے 2 ہزارسے زائد گیت، غزلیں اور نعتیہ کلام ریکارڈکروایا۔ فوٹو: فائل

سیکڑوں فلموں کی کامیابی میں اپنی منفرد آواز سے اہم کردار ادا کرنے والی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی پہلی برسی کل 19 جنوری اتوار کو منائی جائے گی۔

اس موقع پر مرحومہ کے اہلخانہ اوران کے چاہنے والے قرآن خوانی اورفاتح خوانی کا اہتمام کرینگے۔ جب کہ نیوز چینلز گلوکارہ مہناز کی فن موسیقی کے لیے گراں قدر خدمات پرخراج عقیدت پیش کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار مہنازبیگم نے فلم، ٹی وی اورریڈیوپاکستان کے لیے دوہزارسے زائد گیت، غزلیں اورملی نغموں کے علاوہ نعتیہ کلام بھی ریکارڈ کروائے۔ ان کے گائے گیت بہت سی معروف فلمی ہیروئنوں پرفلمائے گئے اوران گیتوں نے فلموںکی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔

 photo 5_zps799330ee.jpg

1958ء کوپیدا ہونے والی مہناز نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ کجن بیگم سے حاصل کی۔ 70ء کی دہائی میں انھوں نے پلے بیک سنگرکی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کی سریلی آواز کا جادو چل گیا۔ انھیں سروں پر مکمل عبور حاصل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ موسیقاروں میں بھی وہ بے حد مقبول تھیں۔ واضح رہے کہ مہناز کا انتقال 19جنوری 2013 کو ہوااورانھیں کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں