شادی کے بعد کرینہ کپور کی مقبولیت میں کمی معاوضہ بھی کم کر دیا

اداکارہ نے معروف ٹی وی کمپنی کے ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ 3کروڑ روپے لیا ہے۔


INP January 18, 2014
اداکارہ نے معروف ٹی وی کمپنی کے ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ 3کروڑ روپے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

اداکارہ کرینہ کپور کی گزشتہ سال دو فلمیں گوری تیرے پیار میں اور ستیاگرہ ریلیز ہوئی۔ دونوں فلمیں کچھ خاص بزنس نہ کرسکیں۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق اداکارہ نے معروف ٹی وی کمپنی کے ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ 3کروڑ روپے لیا ہے۔ اس سے پہلے کرینہ کسی بھی کمرشل کے لیے معاوضہ 4سے 5کروڑ لیتی تھی۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے فیس کم لینے کی وجہ اداکارہ کی حالیہ ناکام فلمیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں