افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر تعلیمی مراکز بند

وبا کے باعث افغانستان میں 2 ہزار 899 اموات ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک May 30, 2021
خدشہ ہے کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں اور مثبت کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ فوٹو:فائل

افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 977 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد افغان وزارت صحت نے پورے ملک میں تمام اسکولز، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، اور اس وبا کے باعث ملک میں 2 ہزار 899 اموات ہوچکی ہیں۔ افغانستان میں صحت عامہ کی ناقص سہولیات ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں اور مثبت کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں