خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی مسافر میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

متاثرہ شخص میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں، وزارت صحت


رضیہ خان/ May 30, 2021
متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے وطن واپس آیا تھا، وزارت صحت۔ فوٹو:فائل

خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی شخص میں ایک شخص میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، اور پاکستانی ایئرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر بھارتی کورونا وائرس کا شکار ہے۔

وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص 8 مئی کو پاکستان پہنچا تھا اور کا تعلق آزادکشمیر سے ہے، اس میں بھارتی کورونا وائس کی نشاندہی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے ذریعہ ہوئی تو اسے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا، جہاں اس شخص کے اضافی ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں بھی بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں، اور اس کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اس کے گھر والوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، جب کہ متاثرہ شخص کے ساتھ آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں