بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا والدین کی ذمے داری ہے
ضلع ٹنڈو الہیار کو پولیو فری بنانے کیلیے پیرامیڈیکل اسٹاف کردار ادا کرے، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے کہا ہے کہ والدین کی ذمے داری ہے کو وہ اپنے بچوں پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے قطرے ضرور پلائیں۔20 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی حکومت کی آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کہ وہ انسداد پولیو کی اس قومی مہم میں بھرپورکردار اداکریں۔
تاکہ ٹنڈوالہیارکو پولیو سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور میڈیکل اسٹاف کی کا رکردگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ جس جذبے اور محنت سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی افادیت سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر علی مراد ملانونے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں۔
محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر انور قادر میمن نے بتایا کہ محکمہ صحت نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے آگاہی واک کا اہتما م کیا ہے تاکہ لوگوں کو پولیوجیسی خطرناک بیماری کے متعلق آگاہی مل سکے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے سول اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر ایمرجنسی سینٹر، ہپاٹائٹس مرکز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 ثنااللہ رند، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار محمد ابراہم عالمانی، سول سرجن ٹنڈوالہیار ڈاکٹر پی ڈی ارباب، میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمعین کے علاوہ محکمہ صحت کے پیرا میڈیکل اسٹاف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔