رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا نیا ملکی ریکارڈ قائم
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 4143ارب کی خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں، ذرائع
رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا حجم 4143 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال2020-21 کے پہلے گیارہ ماہ( جولائی تا مئی )کے دوران مجموعی طور پر 4143ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ 3994 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے149 ارب روپے زائد ہیں، ایف بی آر کی جانب سے موصول ہونیوالی تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2020-21کے پہلے گیارہ کے دوران حاصل ہونیوالی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں سے انکم ٹیکس کی مد میں 1462ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو1767 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 252 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 662 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے رواں ماہ(مئی2021) میں اب تک مجموعی طور پر 361ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ358 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے3 ارب روپے زیادہ ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونیوالی229 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلہ میں57.64 فیصد زیادہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی رات تک ایف بی آر کو مزید بیس سے بائیس ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے جس کے بعد مئی میں ایف بی آر کی ریونیو گروتھ اسی فیصد کے لگ بھگ پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ(مئی)کے دوران اب تک حاصل ہونیوالی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں سے انکم ٹیکس کی مد میں 1017ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو172ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 28 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 60 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔