پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 30, 2021
وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ فوٹو، فائل

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوادی گئی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |