امریکی ایئرلائن نے دوران پرواز مسافروں کو شراب کی فراہمی بند کردی

شراب پر پابندی کا فیصلہ ایک مسافر کی جانب سے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر کیا گیا


ویب ڈیسک May 30, 2021
ساؤتھ ویسٹ کے بعد امریکن ایئرلائن نے شراب پر پابندی برقرار کھی، فوٹو: فائل

مسافر کی جانب سے ایئر ہوسٹس پر حملے کے واقعے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے بعد امریکی ایئرلائن نے بھی دوران پرواز مسافروں کو شراب فراہم کرنے کی سہولت بند کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایئرلائن نے بھی اپنی پروازوں میں مسافروں کو شراب نوشی کی سروس بند کردی ہے۔ اس سے قبل ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن نے بھی یہ سہولت بند کردی تھی۔

پرواز میں شراب نوشی پر پابندی اس واقعے کی بعد عائد کی گئی جس میں ایک مسافر نے ایئرہوسٹس اور طیارے کے عملے کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی تھی۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ ماسک نہ پہننے اور بار بار شراب فراہم کرنے پر عملے کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد ناقابل برادشت ہے۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو ایک مسافر نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر دانت توڑ دیئے تھے جس پر ایئرپورٹ پولیس نے مسافر کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہی پرواز میں شراب کی فراہمی بند کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں