سلمان خان کے بعد میکا سنگھ بھی کمال خان کے نشانے پر

گزشتہ روز میکا سنگھ نے کمال خان کو 'گدھا' اور 'چوہا' کہا تھا۔


ویب ڈیسک May 30, 2021
گزشتہ روز میکا سنگھ نے کمال خان کو 'گدھا' اور 'چوہا' کہا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے معروف گلوکار میکا سنگھ کو ' احمق' گلوکارقرار دے دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق کمال آر خان المعروف کے آر کے ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم ''رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی'' پر منفی تجزیہ کرنے کی وجہ سے خبروں زینت بنے ہوئے ہیں۔

ناقد کمال آر خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میکا سنگھ کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کے آر کے نے لکھا 'احمق گلوکار معاملے میں دخل اندازی کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا'۔

انہوں نے مزید لکھا 'کود بیٹا، جتنا کودنا ہے۔ تجھے تو بھاؤ بالکل نہیں دوں گا، کیونکہ تیری اوقات ہی نہیں ہے۔'

گرشتہ روز میکا سنگھ نے 'رادھے' پر منفی تجزیہ کرنے پر کے آر کے کو 'گدھا' اور 'چوہا' کہہ کر پکارا تھا۔ میکا سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کمال خان کے خلاف گانا بناوں گا جس کا عنوان 'کے آر کے کتا' ہوگا۔

خیال رہے کہ کمال آر خان کی جانب سے فلم پر منفی تجزیہ کرنے پر سلمان خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے تب سے اداکار اور ناقد کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔