پشاورتبلیغی مرکز میں بم دھماکے پر مختلف تنظیموں کی مذمت
بے گناہ انسانوں کا قتل،مقدس مقامات پردھماکوں میں عالمی استعمار ملوث ہے،مقررین
مختلف تنظیموں کی جانب سے تبلیغی مرکز پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔
جمعیت علماء اسلام س کے تحت ایک اجلاس ہوا جس میں تبلیغی مرکز میں بم دھماکے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ارمان احمد چوہان نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل، انسانی آبادی، بازار، مقدس مقامات پر دھماکوں میں عالمی استعمار اور ان کے ایجنٹ ملوث ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑائو اور حکومت کرو ہے۔ گذشتہ کئی دھائیوں سے پوری اسلامی دنیا کفر کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کی وجہ سے آزمائش میں مبتلا ہے۔ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں اسلام کا امن و محبت کا پیغام پھیلا رہی ہے۔ اس موقع پر قاری سعد اﷲ حیدری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے سینئر نائب صدر امیر عبداﷲ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکے پر کے پی کے کی حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے کیونکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دھماکے میں نمازیوں کی شہادت پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے۔ پروٹیکٹ ہومین رائٹس فائونڈیشن پاکستان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بلال شیخ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ پشاور میں تبلیغی مرکز پر ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیں۔ اجلاس میں روزینہ، بچل شورو، احمد علی سہتو، کمار کھتری، آصف پٹھان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا تاج محمد ناھیون و دیگر نے ایک بیان میں تبلیغی مرکز پشاور میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔