لندن پولیس نے شہری کے گھر سے 7 ملین ڈالر برآمد کرلیے

شہری سفری بیگز میں رقم بھر کر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا


ویب ڈیسک May 30, 2021
شہری کے گھر سے پاؤنڈز، ڈالرز اور یوروز برآمد ہوئے، فوٹو: سی این این

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بھاری بیگز کو بمشکل گھسیٹتے ہوئے لے جانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کی تلاشی لی تو ڈالرز اور یوروز ضبط کرلیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے ایک شخص کو بھاری بیگز گھسیٹ کر اپنی کار میں رکھنے کی کوشش کے دوران پوچھ گچھ کی۔ شک ہونے پر بیگز کھولے تو اس میں ڈالرز اور پاؤنڈز موجود تھے۔

London police siezed  m dollars

پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر گھر کی تلاشی لی تو وہاں بھی بیگز میں چھپائی گئی بڑی رقم برآمد ہوئی جن میں 39 ہزار یوروز اور 8 ہزار پاؤنڈز شامل ہیں۔ یہ رقم منی لانڈرنگ سے حاصل کی گئی تھیں۔

London police siezed  m dollars 2

پولیس کا کہنا ہے کہ لندن میں غیر قانونی اسلحے اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے دوران اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ مذکورہ شخص سے ضبط کی گئی یہ رقم اب تک کی ضبط کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں