امریکا میوزیکل کنسرٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی

واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے جس میں دو افراد کو مجمع میں نشاندہی کے بعد گولیاں ماری گئیں، پولیس چیف


ویب ڈیسک May 30, 2021
زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک کلب میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے شہر میامی کے ایک بلیئرڈ کلب میں میوزیکل کنسرٹ جاری تھا، اس دوران ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

فلوریڈا کے پولیس چیف نے بتایا کہ فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے، حملہ آور نے دو افراد کو انتہائی قریب سے گولیاں ماریں اور ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

یہ خبر پڑھیں : کیلیفورنیا میں ریلوے ملازم نے فائرنگ کرکے 8 ساتھیوں کو قتل کردیا

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی ریاست اُوہائیو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 7 مئی کو ریلوے ملازم نے فائرنگ کرکے اپنے 8 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔