ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا

شادی کی پیش کش پر صارفین حیران ہوگئے اور ایسے 'مزاحیہ' قرار دے دیا


ویب ڈیسک May 30, 2021
شادی کی پیش کش پر صارفین حیران ہوگئے اور ایسے 'مزاحیہ' قرار دے دیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔

جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصور شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ 'ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی'۔



گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔

ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ یہی نہیں بلکہ صارف نے لکھا کہ وہ ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔

اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ کئی صارفین نے اسے 'مزاحیہ' قرار دیا۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔