گرانفروشوں کیخلاف پریس کلب تک خواجہ سراؤں کی واک
کمشنر کراچی کی ہدایت پر گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،حاجی احمد
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں، ملا وٹ کرنے والوں اور جعلسازوں کے خلاف اقداما ت کے حق میں خواجہ سراؤں کی تنظیم جینڈرانٹرایکٹو الائنس نے ڈویژنل انتظامیہ کراچی کے تعاون سے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک واک کی جس کی قیا دت کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کراچی حاجی احمد نے کی۔
اس مو قع پر خواجہ سراؤں نے جعلسازوں، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی، واک میں جینڈر الائنس کی صدر بندیا رانا، جنرل سیکر یٹر ی راناآصف حبیب، الائنس کی نائب صدر انجو، رضی خان اور خواجہ صائمہ جبکہ ڈویژنل انتظامیہ کی جا نب سے اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابڑو، اسسٹنٹ کمشنر سول لا ئن مقصود گھمرو اور نیشنل بینک کے غلا م محمد کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے، حاجی احمد نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلا ف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
جو کمشنر کراچی کی ہدایت پر اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک گرانفروش عوام کو مقررہ سرکا ری نرخنامے پر اشیا کی فروخت یقینی نہیں بنا تے، خواجہ سراؤ ں کی صدر بندیا رانا نے کہا کہ ہم حکومت کے اقدامات کی مکمل اور بھر پور حمایت کرتے ہیں اور گرانفروشوں کے خلاف کمشنر کراچی کی جا نب سے اقدامات کو سراہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم رضا کارانہ طور پر کمشنر کراچی کے شانہ بشانہ کا م کریں گے۔