اپر چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص ہلاک 7 افراد لاپتا

گاڑی میں دس مسافر تھے، حادثے کے دوران 2 مسافروں نے گاڑی سے کود کر خود کو بچالیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی


ویب ڈیسک May 30, 2021
حادثے کے دوران 2 مسافروں نے گاڑی سے کود کر خود کو بچا لیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی . فوٹو : فائل

چترال کے علاقے یارخون ویلی میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد لاپتا ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع لوئر چترال سے ایک لینڈ کروزر ضلع اپر چترال کے علاقے یارخون جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی پل پار کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 10 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے دوران دو افراد نے گاڑی سے کود کر خود کو بچالیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی تاہم دیگر 7 مسافر تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔