
چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے، گھریلو سلنڈر 200 روپے ،کمرشل 900 روپے مہنگا ہوا ہے ، اب گھریلو سلنڈر 1062 کی جگہ 1298 میں فروخت ہوگا، کمرشل سلنڈر 4086 کی جگہ 4994 میں فروخت ہو گا۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی کی رسد کا کم ہونا ہے۔ وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، آئندہ اجلاس میں اہم فیصلے کریں ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔