شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے فوادچوہدری

شہبازشریف اور بلاول بھٹو شرمندگی سے بچنے کے لئے بات سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں، وزیراطلاعات

شہبازشریف اور بلاول بھٹو شرمندگی سے بچنے کے لئے بات سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے، شرمندگی سے بچنے کے لئے بات سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے آئی ایم ایف پر بیانات حیرت انگیز ہیں، پاکستان آج تک آئی ایم ایف سے 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا، جس میں سے پیپلزپارٹی نے 47 فیصد اور مسلم لیگ (ن) نے 35 فیصد قرضے لئے۔




فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کی جانب سے لئے گئے مجموعی قرضے میں سے تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 82 فیصد قرضے لئے، میرا مشورہ ہے کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔
Load Next Story