حکومت کا 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ

18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 3جون سے ہوگا، سربراہ این سی او سی


ویب ڈیسک May 31, 2021
18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 3جون سے ہوگا، سربراہ این سی او سی ۔ فوٹو:فائل

3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی اجلاس میں جمعرات 3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسینیشن کے لئے رجسٹریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔



وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے تمام اہل افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا، ویکسین لگوانے کے لئے عوا، خود کو جلداز جلدرجسٹرڈ کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں