غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  پر ایم ڈی کے الیکٹرک گورنر ہاؤس طلب

لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، گورنر سندھ کی ہدایت


Staff Reporter May 31, 2021
وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے بھی ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر ایم ڈی کے الیکٹرک گورنر ہاﺅس میں طلب کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاﺅس میں طلب کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہر یوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے بھی ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں