پریمیئر فٹباللائلپور ایف سی اور کے پی ٹی کا مقابلہ برابر

آرمی اور کے آر ایل کی ٹیموں نے 2-0 کے یکساں مارجن سے اپنے میچز جیت لیے


Sports Reporter January 18, 2014
گذشتہ روز پہلے میچ میں آرمی نے مسلم کلب کو زیر کیا، بیٹل الیون اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی اور کے آر ایل نے 2-0 کے یکساں مارجن سے اپنے میچز جیت لیے،لائلپور ایف سی اور کے پی ٹی کا مقابلہ برابر رہا۔

گذشتہ روز پہلے میچ میں آرمی نے مسلم کلب کو زیر کیا، بیٹل الیون اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا، پہلے ہاف کے آخری منٹ میں آرمی کے ظفر نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو سبقت دلا دی، وقفے کے بعد عارف نے65ویں منٹ میں گول کر کے آرمی کی سبقت کو دگنا کر دیا،اس کے بعد کوئی پلیئر گول نہ کر سکا، میچ میں ریفری کی جانب سے مسلم ایف سی کے محبت علی خان کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی گرائونڈ لاہور میں کے آر ایل نے افغان ایف سی کو2 گول سے ہی شکست دی۔

 photo 11_zps02a60f05.jpg

فاتح سائیڈ نے21ویں منٹ میں کلیم اللہ کے گول سے سبقت حاصل کی، حریف ٹیم نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن حریف سائیڈ کے مضبوط دفاع نے مقصد میں کامیاب نہ ہونے دیا،کھیل کے 72ویں منٹ میں کے آر ایل کے قاسم نے گیند کو جال میں پھینک کر اسکور 2-0کر دیا،آخری 18منٹ میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن گول کرنے میںکامیاب نہ ہو سکیں۔فیصل ٹائون فٹبال گرائونڈ میں لائلپور ایف سی اور کے پی ٹی کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں نہ پھینک سکی،کے پی ٹی نے56ویں منٹ میں جاوید قادر کے گول سے برتری حاصل کی،لائلپور ایف سی کے محمد عبداﷲ نے80ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا۔ ہفتے کو واپڈا کی ٹیم پاکا کے ساتھ فیصل ٹائون لاہور میں مقابلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں