چین میں ایک جوڑے کو 3 بچوں کی پیدائش کی اجازت

2016 میں ایک بچے کے قانون کا خاتمہ کرکے 2 بچوں کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم شرح پیدائش میں اضافہ نہیں ہوا تھا


ویب ڈیسک May 31, 2021
چین میں 2016 کو فی خاندان دو بچوں کی پیدائش کی اجازت دی گئی تھی، فوٹو: فائل

چین میں ایک جوڑے کے دو سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے اب تین بچوں کی اجازت دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں حالیہ مردم شماری کے دوران شرح پیدائش میں نمایاں کمی ہونے پر فی جوڑا بچوں کی پیدائش کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت جوڑا اب 3 بچے پیدا کرسکتا ہے۔

اس قانون کی منظوری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شرح زچگی 1.3 رہی جو کہ الارمنگ ہے۔

یہ خبر پڑھیں : چین میں 7 بچوں کی پیدائش پر کروڑوں روپے جرمانہ

جنوری 2016 کو چین میں ایک بچہ فی خاندان کا 40 سالہ قانون کا خاتمہ کرکے جوڑے کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم دوسرے بچے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اس قانون کے نفاذ کے چار سال بعد بھی بچے کی فی خاتون پیدائش کی شرح 1.3 رہنے پر اب جوڑے کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں