پشاور لاہوری گیٹ میں مکان کے باہر دھماکہ

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔


ویب ڈیسک September 09, 2012
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔ فوٹو فائل

لاہوری گیٹ میں مکان کے باہر دھماکے سے دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں واقع مکان کے باہر نصب بم سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں دوسوسےڈھائی سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں