امیتابھ کے بعد اجے دیوگن نے بھی ممبئی میں مہنگا ترین بنگلا خرید لیا
اجے دیوگن نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں 60 کروڑ روپے کا بنگلا خریدا
بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے باوجود ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے بالی ووڈ اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں۔
خیال رہے چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے تاہم اس حوالے سے اجے نے بگ بی کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔
رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں ایک بنگلا خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ یہ بنگلا 590 اسکوائر یارڈز پر پھیلا ہوا ہے، یوں یہ جوہو میں ان کا دوسرا بنگلا ہے جس کی ڈیل گزشتہ سال دسمبر میں فائنل ہوگئی تھی اور اب اس کے ٹرانفسر پیپر اجے دیوگن کو موصول ہوگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امیتابھ بچن نے ممبئی میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ خرید لیا
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلے کی مالیت 65 سے 70 کروڑ روپے ہے تاہم کورونا وبا کے باعث اجے دیوگن کو یہ بنگلا 60 کروڑ روپے کے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ملا۔
دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ارجن کپور نے بھی حال ہی میں جوہو میں اپنی اپنی جائیداد خریدی ہے جس کی مالیت 20، 20 کروڑ روپے ہے۔
واضح رہے اجے دیوگن اس وقت بھی ممبئی کے علاقے جوہو میں ہی رہائش پذیر ہیں اور جو ان کے نئے بنگلے سے زیادہ دور بھی نہیں۔