امریکا میں 13 سالہ ٹک ٹاکر فائر چیلنج ویڈیو بناتے وقت آتشزدگی کا شکار

ٹک ٹاکر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک May 31, 2021
13 سالہ ٹک ٹاکر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

امریکی ریاست اوریگون میں 13 سالہ لڑکی ٹک ٹاک پر فائر چیلنج مکمل کرنے کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے آگ میں بری طرح جھلس گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ڈیسٹینی کرین غسل خانے میں ٹک ٹاک کے لیے فائر چیلنج ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں۔ اس چیلنج میں آئینے پر بنائی گئیں علامتوں کو آتش گیر مادہ استعمال کرتے ہوئے آگ لگا کر روشن کرنا ہوتا ہے۔

ویڈیو بناتے وقت اچانک آگ تیزی سے بھڑک اُٹھی اور ٹک ٹاکر بری طرح جھلس گئیں۔ انہیں تیسرے درجے کے زخم آئے۔ ڈیسٹینی کو اسپتال لے جایا گیا انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر کی والدہ نے میڈیا کو بتایا جس وقت ڈیسٹینی کی درد سے رونے اور چیخنے کی آواز آنے پر واش روم کا دروازہ کھولا تو وہاں ہر چیز میں آگ لگی ہوئی تھی اور میری بیٹی بھی بری طرح جھلس گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں