لودھراں میں ظالم باپ نے11سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ شخص سے کردیا

والدہ کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی بازیاب کرالی، ملزم بھاگ نکلا


ویب ڈیسک May 31, 2021
والدہ کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی بازیاب کرالی، ملزم بھاگ نکلا ۔ فوٹو : فائل

LONDON: تھانہ جلہ آرائیں کی حدود میں ظالم باپ نے اپنی 11 سالہ بیٹی کا خود ہی نکاح پڑھاتے ہوئے اسے 40 سالہ شخص کے ساتھ رخصت کردیا۔

لڑکی کی والدہ اشرف مائی نے کہا ہے کہ میری بیٹی 11سالہ ثانیہ پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، میری غیر موجودگی میں میرے شوہر نے بیٹی کو 40 سالہ ملزم پہلوان خان کے ساتھ نکاح پڑھاتے ہوئے رخصت کردیا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی درخواست پر نکاح خواں سمیت 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف کم عمری شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ بچی کے والد نے کم عمر بچی کا 40 سالہ شخص سے جبری طور پر نکاح کرایا ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں