بینظیر نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی جاوید حنیف کا دعویٰ

اس وقت ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی، اپنے پروجیکٹ کو ناکام نہ کہیں، مکیش چاؤلہ

بی بی شہید کے دور میں کول پاور کی بنیاد رکھی گئی، مخالفت نہیں کی، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن جاوید حنیف نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف کا کہنا تھا کہ کوئی منسٹر فیزبیلٹی نہیں بناتا ہے، ڈپارٹمنٹ کی ذمے داری ہوتی ہے، تھر کول میں پروجیکٹ لگانے کی مخالفت بی بی نے کی تھی۔


پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی، تھرکول پروجیکٹ سندھ کا مستقبل ہے اپنے پروجیکٹ کو ناکام نہ کہیں،یہ پروجیکٹ دوسال بعد اپنے عروج پر تھا۔

سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ شہید بی بی اب اس دنیا میں نہیں، مجھے بی بی نے کہا تھا لغاری کو دکھائیں تھرکا کوئلہ جس پرمیں لغاری صاحب کو لیکر آیا اورتھرکا کوئلہ دکھایا جس پر انھوں نے کہا کہ یہ بہت کام آسکتا ہے، بی بی شہید نے تھرکول منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کی تھی کول پاورکی بنیاد شہید بی بی کے دورمیں رکھی گئی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }