ایمزون سروس پاکستان پوسٹ بہترین سروسز کیلیے میدان میں آگیا

9 شہروں میں افسران کو 15 جون تک سہولت سینٹرز، کاؤنٹرفعال کرنے کا ٹاسک دے دیا۔


Qaiser Sherazi June 01, 2021
9 شہروں میں افسران کو 15 جون تک سہولت سینٹرز، کاؤنٹرفعال کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان پوسٹ ملکی تمام اقسام کی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے کیلیے کوالٹی سروس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ میدان میں آگیا ہے۔

پاکستان کو باقاعدہ ایمزون کی فہرست میں شامل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان پوسٹ ملکی تمام اقسام کی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے کیلیے کوالٹی سروس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ میدان میں آگیا ہے۔

پہلے مرحلہ میں پاکستان کے9شہروں سے تاجروں، صنعتکاروں کی مصنوعات کو بیرون ممالک بھجوانے میں آسان سہولت کاری کے لیے سینئر افسران کی بھی تعیناتی کا سرکلر جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد،گوجرانوالہ کے صنعتکاروں تاجروں کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب،ملتان کے لئے پوسٹ ماسٹر جنرل ساؤتھ پنجاب،کراچی کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی، گجرات کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل ناردرن پنجاب اور پشاور کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخواہ کی تعیناتی کی گئی ہے جنہیں15 جون تک سہولت سینٹرز، خصوصی کاؤنٹر مکمل کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں