ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی۔ فوٹو : فائل 

کورونا وائرس کے باعث مزید 71 افراد جاں بحق جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47,633 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 71 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے، مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20ہزار 850 ہوگئی ہے۔




کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story